ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی اورجنوبی کینرا ضلع کے ساحلی علاقے میں زوردار بارش۔ ریاست میں دس افراد ہلاک

اڈپی اورجنوبی کینرا ضلع کے ساحلی علاقے میں زوردار بارش۔ ریاست میں دس افراد ہلاک

Mon, 16 Apr 2018 12:11:42    S.O. News Service

منگلورو 16؍اپریل (ایس او نیوز) جنوبی کینرا اور اڈپی ضلع کے ساحلی علاقے میں اتوار کے دن صبح اور پھر شام میں ہونے والی زوردار بارش کی وجہ سے ہر طرف جل تھل ہوگیااور درجہ حرارت میں اس قدر کمی آئی کہ لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بادلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ بعض علاقوں میں مسلسل دو دو گھنٹے تک برسات ہوتی رہی۔کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی منقطع ہوئی تو کہیں پر کمپاونڈ کی دیواریں گرنے کے واقعات پیش آئے۔بہت سارے مقامات پر عوامی پروگرام اور جلسے متاثر ہونے کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ کرناٹکا کے دیگر مقامات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کے دن ہونے والی بارش سے زبردست نقصان ہوا ہے ۔ جس میں بجلیاں گرنے سے الگ الگ مقامات پر جملہ 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق ساحلی کرناٹکا پر ابھی تین چار دن تک بادل چھائے رہیں گے اور کچھ علاقوں میں پانی بھی برسے گا۔


Share: